تازہ تر ین

ایم کیو ایم کسی صورت میں قبول نہیں، فاروق بھائی دباؤ میں ہیں: مصطفی کمال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی صورت قبول نہیں ،ایک منشور،ایک نشان اور ایک نام والے مطالبے پر قائم ہوں۔ مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ مجھے پتاہے کہ فاروق ستار پر اس وقت دبا ہے ،لیکن وہ ان کی بات کوفائنل ہی سمجھتے ہیں ،اس معاملے میں وہ فاروق ستار کے جواب کا انتظار کر یں گے۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نئی پارٹی کے نام ،منشوراور نشان کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائی گی وہی اس معاملے پر فیصلہ کرے گی ،ہمارا ان سے سیاسی اتحاد نہیں بلکہ انضمام تھا،ہمارے یہ درمیان بھی طے ہوا تھا کہ کمیٹی اس حوالے سے اپناکام کرے اور جو بھی ڈویلپمنٹ ہوگی وہ میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔ ہمارے انضمام کافیصلہ ایک ہی دن میں نہیںہوا پچھلے کئی ماہ سے اس معاملے پر مشاورت جاری رہی ،طویل مشاورت کے بعد فیصلہ لیا گیا،ہمارے ساتھ جو بھی ملاقاتیں ہوئی اس میں فارو ق ستار اکیلے نہیں تھے،دیگر ارکان بھی شامل ہوتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے نام سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے ہے جو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ مصطفی کمال کہتے ہیں کہ ہم بھی اپنی پارٹی کے نام اور نشان کو قربان کرنے پر تیار ہوئے ہیں ،اس معاملے پر مجھے بھی اپنی پارٹی کو اعتماد میں لیناپڑا تھا ،چاہتاہوں کہ فاروق ستار بھی اس معاملے کو بہتر اندازمیں حل کرلیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain