لاہور (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی انکوائری رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی،پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاو¿ن انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے عدالت نے وقت کی کمی کی وجہ سے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی عدالت 14 نومبر کو سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ کا ان کیمرہ جائزہ لے گی۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل پنچ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کی سماعت کی، پنجاب حکومت کی طرف سے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہوئی ہے ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر مزید سماعت 16 کو ہو گی،درخواستگزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل مکمل لیے ہائیکورٹ میں چیرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہوا ہے آگ لگنے کے بعد تعمیر ہونے والے ایل ڈی اے پلازے کے تعمیراتی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے ایل ڈے اے بلڈنگ کے فلورز کی تعمیرات کے پیسوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،ریلوے شیڈ مغل پورہ میں ریلوے کی اراضی پر دربار حضرت شیخ حامد قادری کی ممکنہ مسماری کے خلاف دائر درخواست پرجسٹس عائشہ اے ملک نے دربار کو مسمار کرنے سے روک دیا،عدالت نے چیرمین ریلوے اور جی ایم پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے،سجادہ نشین صداقت صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک کنال پر محیط دربار طویل عرصے سے قائم ہے، ریلوے نے غیر قانونی طور پر دربار کی اراضی کو ریلوے کی اراضی میں شامل کر لیا اب ڈی ایس ورکشاپ ریلوے نے اس مزار کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے اور زائرین کے دربار میں آنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ہائیکورٹ میں پنجاب سائنس ایلیمنٹری سکول ایسوسی ایشن کی درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے یہ حکم ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف کی درخواست پردیا د ہائیکورٹ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں ہونے والی کرپشن کے خلاف جسٹس شاھد کریم نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےکمپنیوں کے ٹیکس جمع کروانے کے حوالے سے ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیںکمشنر لاہور عبداللہ سنبل کے خلاف توہین عدالت درخواست پر کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاڑی اڈہ بادامی باغ سے نکلنے والی ہر گاڑی سے450 روپے فی گاڑی جگا ٹیکس لیا جاتا ہے لاہور(کورٹ رپورٹر) چیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل (ر) ساجد اکرم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر 23 نومبر کو جواب طلب کر لیا،درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ لندن سے ماسٹر آف بزنس اینڈ فنانس کیا لیکن ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس ڈگری کو ایم اے کے مساوی ماننے سے انکار کر دیا، ہائیکورٹ نے میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 29نومبر کو جواب طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی درخوستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک اویس خالد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعنیاتیاں میرٹ سے ہٹ کرکی جارہی ہیں درخواستگزار نے الزام لگایا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے پی ایچ ڈی کی ڈگری کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا انہوں نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ وائس چانسلر کی تعنیاتی کے حوالے سے طریقہ کار عدالت عالیہ اپنے فیصلے میں واضیح کرچکی ہے جس کے تحت وفاقی اور صوبائی ہائرایجوکیشن کمیشن کو بھی سرچ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہونا لازم قراردیا گیا ہے تاہم میڈیکل یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹیوں میں وفاقی اور صوبائی ایچ ای سی سے ممبران کو شامل نہیں کیا گیا جو غیر قانونی ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میڈیکل کالجز میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے پی ایچ ڈی کی ڈگری لازمی قرار دے اور تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو عدالت کے واضیح کیے گئے طریقے کار کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا حکم دے عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 29نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا، ہائیکورٹ نے ایس ڈی واسا کے خلاف محکمانہ کارروائی کیخلاف درخواست پر ایم ڈی واسا سے جواب طلب کرلیا