تازہ تر ین

لندن:پولیس کی بانی متحدہ کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کی یقین دہانی

ٓلندن (نیٹ نیوز)لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ کریسیڈا ڈِک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانوی پولیس متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کے خلاف تحقیقات جاری رکھے گی۔کریسیڈا ڈک نے ان خیالات کا اظہار برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے سوال کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے متعلق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت دریافت کی تھی۔ناز شاہ نے بانی ایم کیو ایم کی اس تقریر کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے لوگوں کو کراچی میں پرتشدد کارروائیوں پر اکسایا تھا۔ ناز شاہ نے کہا کہ بانی متحدہ کے خلاف متعدد مقدمات اور تحقیقات موجود ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کررہے۔اس حوالے سے تفصیلات سے ا?گاہ کرتے ہوئے لندن پولیس چیف کریسیڈا نے کہا کہ ”ہم اپنی تحقیقات ا?گے بڑھارہے ہیں اور اس سلسلے میں کراو¿ن پراسیکیوشن سروس سے بھی رابطے میں ہیں“۔ انہوں ے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف جاری تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”میں اس بات کی یقین دہانی کراتی ہوں کہ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس اسے ا?گے بڑھائے گی“۔ناز شاہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اگر برطانیہ اپنی سرزمین پر نفرت پھیلانے اجازت نہیں دیتا تو یہی قانون پاکستان کے حوالے سے بھی لاگو ہونا چاہیے۔ پاکستان کو برطانیہ اور برطانیہ کو پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اگر لندن میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے تو یہ غیر قانونی ہے اور اس پر مقدمہ بننا چاہیے۔پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے یہ بھی کہا کہ ا?زادی اظہار اور سیاست کرنے کا حق سب کو حاصل ہے لیکن نفرت پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں، ا?زادی اظہار اور کسی کو قتل کرنے پر اکسانے میں بہت بڑا فرق ہے۔ناز شاہ نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم بانی سے وابستہ کیسز میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے لندن پولیس اور وزارت داخلہ سے استفسار کرتی رہیں گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain