تازہ تر ین

فواد خان کا فوٹو شوٹ بھارت میں مقبول

(ویب ڈیسک )پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے بھارت میں بھی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔فواد خان وہ اداکار ہیں جو لالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار کے مداح بھی ان کی ایک جھلک کے دیوانے ہیں۔حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاو¿س علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن ‘سلک’ کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔فواد خان کے شاندار روایتی لباس کرتے میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے بھارتی مداحوں کا کہنا ہے کہ چاہے وہ بالی وڈ میں کام کریں یا نہ کریں، لیکن وہ ان کو ہمیشہ پسند کرتے رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain