اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیاکہ ان کو جمائما سے دوبارہ شادی کر لینی چاہئے ، نا اہلی کیس کی قانونی جنگ میں جمائما کا بڑا اہم کردار رہا انہوں نے آپ کی منی ٹریل مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، وہ آپ کو کیا اب بھی یاد آتی ہیں؟جس پر عمران خان نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ جمائما سے طلاق ہوئے 13سال گزر چکے ہیں اور انہوں نے میری منی ٹریل جو کہ 14سال پرانی ہے سے متعلق کاغذات ڈھونڈنے میں اپنا کردار ادا کیا اس سے ان کی عظمت اور اعلیٰ ظرفی اور تربیت کا پتہ چلتا ہے، وہ میرے بچوں کی ماں ہےاور اس حوالے سے ان سے تعلق ساری زندگی رہے گا تاہم میں ماضی میں نہیں جیتا ، میں ماضی سے سیکھتا ہوا ٓگے بڑھ جاتا ہوں، میں نے کالج کا دور گزارا، آکسفورڈ گیا اور پھر کرکٹ کھیلی اور جب یہ سب گزر گیا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
