تازہ تر ین

صدر نے بلآخر گھٹنے ٹیک دیئے، استعفیٰ دیدیا

ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگا بے نے منگل کے روز ملکی صدر کے حیثیت سے استعفیٰ دے دیا جس کے ساتھ ہی ان کی 37 سالہ حکمرانی کا اختتام ہوگیا۔ان کے استعفے کی تصدیق زمبابوے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جیکب مڈنڈا نے کردی ہے۔ ملکی حکمراں جماعت نے اعلان کیا ہے کہ سابق نائب صدر ایمرسن زمبابوے کے نئے صدر ہوں گے اور وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں منصب سنبھال لیں گے۔ اس سے قبل رابرٹ موگابے نے قوم سے خطاب کیا تاہم اس میں استعفے کا ذکر تک نہ کیا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ اس خطاب میں استعفیٰ پیش کردیں گے۔ صدر رابرٹ موگابے نے مخالفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو تسلیم کیا اور کہا کہ ملکی صورتحال کو دوبارہ معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ صدر موگابے نے کہا کہ بحیثیت فوج کا کمانڈر ان چیف وہ فوج کے تحفظات کو سمجھ سکتے ہیں اور انہیں جلد دور کیا جائے گا۔حکمراں جماعت زمبابوے افریقن نیشنل یونین پیٹریاٹک فرنٹ ( زانو پی ایف) نے اعلان کیا تھا کہ اگر صدر موگابے نے استعفیٰ نہیں دیتے تو پارلیمنٹ سے ان کا مواخذہ کیا جائے گا جبکہ ان کے مخالفین نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل حکمران جماعت نے صدر موگابے کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا تھا تاہم بعدازاں اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا۔

 

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain