Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حافظ سعید کی رہائی کے بعد دبنگ تقریر، نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب دیدیا ،شدید تنقید

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)امیر جماعت الدعوپاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، پاکستان اور کشمیر کی آزادی کا کیس لڑ رہا ہوں،اسی جرم کی پاداش میں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے حکمرانوں نے مجھے نظربند کیا جبکہ آزاد عدلیہ نے انصاف کیا،جس دن پاکستان کے حکمران اپنے فیصلے خود کرنے لگ گئے تو باہر سے دبا? آنا بند ہو جائے گا، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی و تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے ، اس کے ایجنٹوں کو ملک سے باہر نکالنا ہوگا، بھارت سے مذاکرات مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجیوں کی واپسی سے مشروط ہونے چاہئیں ، نواز شریف نے کشمیریوں سے غداری کی اسی لئے انہیں نکالا گیا ،ہم نے اللہ کے دین کے لئے کام کرنا ہے، آزمائشوں کے بعد آسمانوں سے رب کی مدد آتی ہے، جو دنیا میں سرخرو ہونا چاہتا ہے وہ اپنا جینا مرنا،دوستی دشمنی،لین دین سب کچھ اللہ کے لئے کر لے،اس طرح زندگی بسر کریں گے تو زندگی میں کامیابی ملے گی۔دس ماہ کی نظربندی سے رہائی کے بعد جامع مسجد القادسیہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والے دھماکے،خود کش حملوں میں بھارت ملوث ہے ، حکومت اپنی اصلاح کرے،جب تک کلبھوشن جیسے بدمعاش پاکستان میں آتے رہیں گے امن قائم نہیں ہو سکتا، ان کو ملک سے نکالنا چاہئے، اس سلسلہ میں بڑے بنیادی فیصلوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں انڈیا ملوث ہے لیکن کوئی نہیں بولتا۔انہوں نے کہا کہ نظربندیاں،پابندیاں،جماعت کے خلاف اقدامات بڑ ے عرصے سے ہو رہے ہیں،گھبراہٹ ،پریشانی والی کوئی بات نہیں، ہمارا دنیا میں کوئی مفاد نہیں،سارا مفاد اللہ کا دین ہے، دنیا ناراض ہوتی ہے تو ہو جائے، امریکہ و بھارت جو مرضی کہتے رہیں ہم نے اللہ کے دین کے لئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت میں کھڑے ہو کر کہا کہ میرا مسئلہ ذات کا نہیں میں پاکستان کی آزادی،کشمیر کی آزادی کا کیس لڑ رہا ہوں، میرے خلاف وزارتوں کے نمائندے عدالتوں میں فائلیں لے کر پیش ہوئے کہ ہمیں قرضے نہیں ملیں گے،قسطیں نہیں ملیں گی، میں نے کہا کہ میری گرفتاری سے ملک چلے گا اور آزادی سے نہیں چلے گا ؟ یہ مفروضہ غلط ہے، سود کی قسطیں ادا کرنے کے لئے قرض مانگا جا رہا ہے،مسلمان ملک سودی کاروباروں پر نہیں چل سکتے، قرضوں کے حصول کے لئے شرطیں لگائی جاتی ہیں کہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کرو،کشمیر کی بات نہ کرو، پاکستان کے حکمران اور قانون سازیاں کرنے والے اللہ کے دین پر کھڑ ے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو خط لکھا تھا کہ سارا ملک سودی قرضوں پر چلاتے ہو، اللہ کا قرآن کہتا ہے کہ اگر مومن ہو تو سودلینا دینا ظلم ہے، پاکستان کے بڑے مسائل ہیں، تجوریاں بھرنے،کرپشن کرنے کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں، بیرونی طاقتیں پاکستان کی اس قوت سے خائف ہیں جو اللہ کے دین کے لئے کھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان نعمت کے طور پر دیا، آج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہو ا ہے ہم نے اسے آزاد کروانا ہے، پاکستان کی آزادی کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے، پاکستان جب فیصلے خود کرے گا تو پھر کوئی دبا? نہیں آئے گا، ہمارے پاس آزادی کا نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ ہے، جنہوں نے پاکستان بنایا تھا انہوں نے یہی نعرہ لگایا تھا ، پاکستان کو ہر صورت میں آزاد ہونا چاہئے، کشمیر کو بھی آزادی ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آزمائش اللہ کی طرف سے آتی ہے اور جب استقامت ہو تو مدد بھی اللہ کی طرف سے آتی ہے، جو لوگ قربانیاں دیتے ہیں اللہ ان کے لئے راستے صاف کرتا ہے، نبی کریم ? کے سر پر اللہ نے ختم نبوت کا تاج سجایا اور کہا کہ اِس کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، نبی کریم ? نے اسلامی معاشرے کی تشکیل کی، نبوت کا سلسلہ ختم ہونے کی وجہ سے سب کام اسی امت نے کرنے ہیں، دنیا میں جتنے سیاسی،معاشی مسائل،دہشت گردی،افراتفری،حقوق کا غصب و دیگر مسائل ہین ان کا حل امریکہ و اقوام متحدہ،مغربی ممالک کے پاس نہیں بلکہ مسلمانوں کے پاس ہے، دنیا میں امن و امان کیوں قائم نہیں ہو رہا؟اس کی ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، جب تک مسلمان کردار ادا نہیں کریں گے زمین پر امن قائم نہیں ہو سکتا، دوستی و دشمنی کا معیار اللہ کے لئے ہونا چاہئے، ہم نے اسی منہج پر کام کرنا ہے۔دین اسلام کی سربلندی کے لئے سب کچھ قربان ہے، اللہ کے دین کی جتنی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جو دنیا میں سرخرو ہونا چاہتا ہے وہ اپنا جینا مرنا،دوستی دشمنی،لین دین سب کچھ اللہ کے لئے کر لے۔اس طرح زندگی بسر کریں گے تو زندگی میں کامیابی ملے گی۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو کہا کہ شکست تمہیں ہوئی اور غصہ ہم پر نکال رہے ہو، امریکہ غاصب ،ظالم ہے۔جسدن پاکستان کا وزیر اعظم یہ کہے گا کہ افغانستان مسلمانوں کا ملک ہے امریکہ کا کوئی حق نہیں اسی دن افغانستان کا مسئلہ حل ہو جائے گااور امریکہ یہاں نہیں رہے گا، جس دن مودی سے صاف صاف کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج ظالم ،غاصب ہے،کشمیر کا اس میں کوئی حق نہیں اس کو نکالو، مذاکرات کریں گے لڑائی نہیں چاہتے لیکن اصول یہ ہے کہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہے، مسلمانوں کو شہید کیا گیا، آنکھیں ضائع کی گئیں، اجتماعی قبریں مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہو رہی ہیں، ظلم کی اندھری رات مچا رکھی ہے، بھارت کشمیر سے نکل جائے اس بنیاد پر مذاکرات ہوں گے تو کشمیر کی آزادی کا راستہ ہموار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟میں بتاتا ہوں کہ تم نے کشمیریوں سے غداری کی ، جو حلف پڑھتے ہو اس میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کی حفاظت بھی شامل ہے، جب حلف سے غداری کرو گے تو پھر اس کے نتائج بھی آئیں گے، اگر رویئے درست نہیں کرو گے تو پھر یہی کچھ ہوتا رہے گا، دنیا پاکستان کی دشمن ہے، آج اسلام کا دفاع کرنے والا،مسلمانوں کا محافظ پاکستان ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.