تازہ تر ین

’پروفیسر‘کی سپن باﺅلنگ ماہر کی خدمات کیلئے درخواست

لاہور(آئی این پی)قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریویو کمیٹی کے بجائے سپن باﺅلنگ کے ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پروفیسر کے موقف کی حمایت کی ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے باﺅلنگ پر پابندی کے بعد پی سی بی نے ایکشن درستگی کے لیے چار رکنی ریویو کمیٹی کا اعلان کیا مگر پروفیسر نے بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ریویو کمیٹی کی بجائے سپن کنسلٹنٹ فراہم کیا جائے ۔ اس حوالے سے محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی حمایت ہے ۔اس سے پہلے سعید اجمل پر بھی ایسی ریویو کمیٹی بنائی گئی مگر اس کمیٹی نے سابق سپنر سے کام کرنے کی بجائے صرف سفارشات دی تھی جس کی روشنی میں ثقلین مشتاق کی خدمات لی گئی تھی ۔ کرکٹر محمد حفیظ اور ریویو کمیٹی کے دو اراکین سلیم جعفر اور سجاد اکبر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہیں ۔ پروفیسر کے ایکشن پر کام آئندہ ہفتے شروع ہونے کی امید ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain