لاہور ( این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل میں پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس کے باعث شامل کیا گیاتھا۔ اور سزا پوری کرنے کے بعد محمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کےلئے اپیل فائل کر رکھی تھی ۔عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گےا ۔
