تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل میں ناصر جمشید کیس کا فیصلہ محفوظ

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہاکہ آج ہم نے حتمی دلائل دے دیئے ،پی سی بی دستاویزات میں یوسف بکی کا نام شامل نہیںاور یوسف کے بکی ہونے کی بھی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ پی سی بی نے بھی یوسف کے بکی نہ ہونے کو تسلیم کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس ناصر جمشید کے خلاف شواہد نہیں ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس کیوں ہے ؟، ناصر جمشید کے وکلاءاس حوالے سے جواب دیں ۔ انہوںنے کہا کہ ناصر جمشید پر تعاون نہ کرنے کے الزام پر دلائل دیئے اور ہمارے پاس یوسف کے بکی ہونے کے تمام شواہد بھی موجود ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain