تازہ تر ین

ادویات مزید مہنگی کرنیکی تیاریاں

لاہور(ویب ڈیسک) عوام پر آج ادویات کی مہنگائی کا بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا 24 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ادویات کی قیمتوں کا تعین کر کے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مطمئن کرنے کیلئے ایجنڈا کے مطابق قیمتیں بڑھائی جائیں گی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جو ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں ان کے نایاب ہونے کا جواز پیش کر کے ادویات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ ڈرگ لائرز فورم کے صدر ڈاکٹر نور مہر کا کہنا ہے کہ 2016 اور 2017 میں اتنی زیادہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود اب دوبارہ قیمتیں بڑھانا کہاں کا انصاف ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain