اسلام آباد (وقائع نگا ر خصوصی) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7دسمبر 2017بروز جمعرات شام 4بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا۔ امکان ہے کہ7دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہو گا۔مجوزہ اجلاس میں دھرناایشوحکومتی ناکامی اورملک کی بدلتی صورتحال زیر بحث آئے گی مزید یہ کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس کے دوران ملک بھر با لخصوص سندھ میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بعض دیگر ایشو زپر قائمہ کمیٹیوںکی رپورٹس پیش ہو گی۔