تازہ تر ین

چیئر مین تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چیئر مین اشرف جلالی اور خادم حسین رضوی میں اختلافات، اندرونی کہانی میں حقائق سامنے آ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) تحریک لبیک یارسول کے چیئرمین اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم تحریک لبیک یارسول کے نام سے ہے لیکن الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے،خادم حسین رضوی نے حکومت سے معاہدہ کرتے وقت ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی،ہم اس معاملے میں ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ ہمار ا حکومت سے پہلے ہی معاہدہ ہو چکا تھا نئے معاہدے کی ضرورت ہی نہیں تھی ،ہمارا حکومت سے 3نومبر کو 6نکاتی معائدہ طے پایا تھا جو اسلام آباد انتظامیہ ،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے ساتھ ہوا تھا،جس میں ہمارے تما م مطالبات مانے گئے تھے ،حکومت نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کے لئے 20دن مانگے تھے جو 23نومبر کوپورا ہوگئے ،اب تک ہمارے تین مطالبات پورے ہوچکے ہیں تاہم اب اس کے ساتھ فیض آباد دھرنا اور اس کے ساتھ اپنی یک جہتی دکھانے والے دوسرے شہروں میں شہید ہونے والے 6افراد کی شہادت کی تحقیقات کا چوتھا مطالبہ بھی شامل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان شہدا کی ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی ۔ اشرف جلالی کہتے ہیں کہ زاہد حامد کا جرم تو ابھی ثابت ہونا ہے ،جب وہ ثابت ہوجائے گا تو اس کی سزا بھی تجویز کی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر قانون کا جرم تو ثابت ہے وہ تو کھلم کھلا قادنیوں کواپنا بھائی کہتا پھر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی پر امن تھے آئندہ بھی پر امن رہیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain