سرگودہا ( شےخ رضوان سے ) وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہبا ز شرےف کی ہداےت پر صوبائی وزےر مذہبی امور واوقاف پنجاب سےد زعےم قادری آستانہ عالےہ سےال شرےف پہنچے اور سجادہ نشےن آستانہ عالےہ سےال شرےف خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی سے ملاقات کی ۔ خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی نے کہا کہ ناموس ِ رسالت کے مسئلہ پر ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہےے رانا ثنا ءاللہ جب تک استعفیٰ نہےں دےتے مےرا احتجاج جاری رہے گا اور مےں لاہور جاکر بھوک ہڑتال کرونگا ۔مشائخ عظائم اور علماءکرام نے مشترکہ طورپر صوبائی وزےر کو اپنے مطالبات کی تحرےری قرارداد پےش کی جس مےں کہا گےا کہ انتخابی اصلاحات بل مےں ختم نبوت کے حوالے سے تبدےل کےوں کی گئی اس کے محرکات کےا ہےں رانا ثنا ءاللہ 3دسمبر تک اپنا استعفیٰ آستانہ عالےہ سےال شرےف کے سجادہ نشےن خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی کو دےکر اعلان کرےں کہ وہ قادےانےوں کو کافر مانتا ہے اور کلمہ پڑھ کر کہہ کہ مےں مسلمان ہوں اور آئندہ قادےانےوں کے حق مےں کسی قسم کا بےان نہےں دونگا ۔مزےد علمائے کرام نے کہا کہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو وہ خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی کی قےادت مےں لاہور جاکر احتجاجی دھرنا دےنگے جس مےں ملک بھر سے مشائخ عظائم ، علماءکرام شمع رسالت کے پروانے لاکھوں کی تعداد مےں شرکت کرےنگے اس موقع پر صوبائی وزےر زعےم قادری نے کہا کہ وہ خواجہ حمےد الدےن سےالوی کے تحفظات دور کرےنگے ۔ وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف کو حالات سے آگاہ کرونگا صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ بہت جلد مےرے ساتھ سےال شرےف خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی سے ملاقات کے لئے آئےنگے اور خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی کے تحفظات دورکرےنگے ۔صوبائی وزےر نے کہا کہ وہ خواجہ حمےد الدےن سےالوی کی اور اِن کے بزرگوں کی ملک وقوم اور دےن واسلام کےلئے اِن کی خدمات کو خراج تحسےن پےش کرتا ہے تحرےک پاکستان کےلئے ان کا کردار تارےخ کا حصہ ہے وزےر اعلی پنجاب نے زاہد حامد کو مستعفی کرواےا راجہ ظفر الحق رپورٹ جلد عوام کے سامنے ہوگی ۔ ختم نبوت ہمارے اےمان کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شےخ محمد اکرم، چوہدری حامد حمےد، وارکلوں ، عبدالرزاق ڈھلوں ، نظام الدےن سےالوی ، غلام بی بی بھروانہ اور کثےر تعداد مےں علماءکرام موجود تھے ۔صوبائی وزےر زعےم قادری نے خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی کو وزےر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ےقےن دہانی کروائی کہ وہ آپکے تحفظات 3دسمبر تک دور کرےنگے ۔ خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی نے کہا کہ اگر 3دسمبر کی طے کئی گئی ڈےڈ لائن تک رانا ثنا ءاللہ نے استعفیٰ نہ دےا تو وہ نا صرف بھوک ہڑتال کرےنگے بلکہ اپنے لاکھوں عقےدت مندوں کے ہمراہ لاہور مےں جاکر دھرنا دےنگے ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہر گز نہےں کرےنگے وہ اپنے موقف پر قائم ہےں ۔اس موقع پر سرگودھا کے حامد حمےد نے اپنے خالی پےڈ پر دستخط کرکے اپنا استعفیٰ خواجہ محمد حمےد الدےن سےالوی کے حوالے کےا ۔ وارث کلوں اےم پی اے اور عبدالرزاق ڈھلوں اےم پی اے نے بھی خواجہ حمےد الدےن سےالوی کو دےئے گئے استعفوں کی تصدےق کی جبکہ شےخ اکرم اےم اےن اے نے کہا کہ وہ خواجہ حمےد الدےن سےالوی کے ہر فےصلے کی تاعےد کرتے ہےں ہم تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر خواجہ حمےد الدےن کے ساتھ ہےں۔بعد ازاں صوبائی وزےر زعےم قادری نے دربار آستانہ عالےہ سےال شرےف پر حاضری دی اُنکے ہمراہ صاحبزادہ محمد قاسم سےالوی اور صاحبزادہ غلام نظام الدےن سےالوی بھی تھے۔