تازہ تر ین

کپتان پھر دُولہا بنیں گے،دلہن تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شوبز کی معروف شخصیت عائشہ وارثی کی شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ یہ خبریں اس وقت گردش میں آئیں جب عائشہ وارثی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر عمران خان اورعائشہ وارثی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عائشہ وارثی کو تحریک انصاف کا پرچم دے رہے ہیں جبکہ ایک جگہ عائشہ وارثی عمران خان کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔ عمران خان اور عائشہ وارثی کی شادی کی خبروں کے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کو اگر دیکھا جائے تو اس میں صاف نظر آتا ہے کہ عائشہ وارثی سے ملاقات کے دوران عمران خان خصوصی طور پر تیار ہوئے نظر آتے ہیں اور کسی شوبز پرسنیلٹی کی طرح لگ رہے ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ ان کی اس ملاقات کے بعد عائشہ وارثی کے ساتھ ان کی شادی کی خبریں سامنے آنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں کیونکہ وہ اب ایک سرٹیفائیڈ بیچلر ہیں اور اس میں مجھے کوئی حیرانگی نہیں ہو گی اگر یہ بات سامنے آئے کہ عائشہ وارثی اور عمران خان دونوں کی جانب سے ایسی امیدیں سامنے آئیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ میری اس بات کے بعد کہا جائے گاکہ بابا جی! آپ شادیاں کراتے رہتے ہیں، اور پھر مجھے بڑی گالیاں پڑیں گی لیکن میں یہ کہوں گا کہ جادو وہ ہے جو سر چڑھ کر بولے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ مجھے سامنے آنیوالی تصاویر میں نہ جانے کیوں کچھ نیا لگ رہا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنےوالوں کو ویلکم کرنا عمران خان کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور اہم افراد کو خود اپنے دست مبارک سے شامل کرنا اچھی بات ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ وہ ایک مصدقہ غیر شادی شدہ شخص ہیں فرق صرف یہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک میری جدوجہد کامیاب نہیں ہوتی اور منطقی انجام تک نہیں پہنچتی وہ شادی نہیں کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain