لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار جاوید کاہلوں نے کہا ہے کہ تحریک لبیک والوں کا اسلام آباد میں معاہدہ ہو گیا تھا تو انہیں ہر جگہ سے دھرنے ختم کر دینے چاہئیں تھے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہیاں ایک ہی مسلک کے علماءابھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پرویز دور میں نیب بنائی گئی تو پہلے چیئرمین کے دور میں اچھا کام ہوا۔ تاہم بعد میں وہی پرانی روش اپنا لی گئی کہ صرف مخالفوں کو پکڑنا ہے۔ قمر زمان چودھری کا نیب دور بدترین تھا۔ حماد بن جاسم کو پاکستان میں شریف خاندان کی وجہ سے خصوصی پروٹوکول دیا جاتا ہے ورنہ قطر کے حکمران خاندان میں ان جیسے سینکڑوں کروڑوں اور شہزادے موجود ہیں۔ حمادبن جاسم کی اپنی ساکھ یہ ہے کہ انکی عادات کے باعث انہی حکومتی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ اب حماد بن جاسم جس مقصد کیلئے بھی پاکستان آئے ہیں وہ یقینا پاکستان کیلئے بہتر نہ ہو گا۔ سینئر صحافی میاں حبیب نے کہا کہ دھرنے کا کھیل اشرف جلالی کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے اب وہ صرف لکیر پیٹ رہے ہیں ملک خانہ جنگی کی طرف جاتے ہوئے واپس پلٹ گیا ہے ۔ اشرف جلال اب صرف اپنی اہمیت جتانے کیلئے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ ان کے پیش کردہ مطالبات میں رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ سنجیدہ ہے۔ حدیبیہ کیس بڑا اہم ہے اس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے۔ منی لانڈرنگ کی گئی قرض لے کر ہڑپ کیا گیا۔ اسحاق ڈار اس کیس کے مرکزی کردار ہیں اور اس کیس کے باعث ہی بیرون ملک بیٹھے ہیں۔ کرپٹ سیاستدان نے نیب کو تباہ کر دیا۔ حماد بن جاسم کو ریاستی پروٹوکول دیا گیا۔ شنید ہے کہ معاملات کو سٹیل کیا جا رہا ہے جس میں ان کا خاصا کردار ہے۔ ن لیگ کو پانامہ کیس نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ختم نبوت ترمیم نے پہنچایا ہے۔ سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ قوم کو 70 سال سے ابہام میں رکھا گیا ہے۔ آج تک سمجھ ہی نہیں آ سکی کہ ہمارا اصل دشمن کون ہے۔ یہ ایسی ریاست ہے جو خود سے ہی نبردآزما ہے۔ ادارے آپس میں ہی برسرپیکار ہیں۔ ریاست لوگوں کو اکٹھا کرنے کے بجائے تقسیم کرنے میں لگی نظر آتی ہے جس ملک کی بنیاد ہی استحصال ظلم اور مفاد ہو گا وہ کیسے چل سکتا ہے۔ ملک کے فیصلے تک تو بیرون ملک ہوتے ہیں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے۔ قطری شہزادہ شکار کیلئے نہیں آیا بلکہ کسی اور ہی شکار کیلئے آیا ہے شاید مفاہمت ہو رہی ہے۔ دسمبر میں نیب کی طرف سے نواز کی جانب سے اٹل پھینکے جائیں گے اگر بچ گئے تو اگلا الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتے گی۔ پنجاب کی ترقیاتی صورتحال دیگر صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ دھرنے والوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ میرے خیال میں دھرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں قطری خطے والے حماد بن جاسم بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ عدالت میں بھی پیش ہو رہے ہیں۔ جماد بن جاسم کانام پیرا ڈائز لیکس میں بھی شامل ہے۔ ملک میں ویسے لسانی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔ جنوبی پنجاب کی صورتحال بہت خراب ہے ٹوٹی سڑکیں، صحت، تعلیم سمیت عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ ملتان کے لوگ کہتے ہیں کہ روزگار تو ہے نہیں کیا میٹرو کو چاٹ کر پیٹ بھریں۔