تازہ تر ین

امریکی وزیر دفاع کی آج خصوصی ”خفیہ مشن “پر پاکستان آمد عسکری وسول حکام سے ملاقاتیں متوقع

لاہور(ویب ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق جیمز میٹس دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع علاقائی سلامتی، امن، افغان تنازعے اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیاء کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ مصر کے بعد اردن اور آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان آمد سے قبل مصر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain