لاہور(سپیشل رپورٹر)ٹریفک سےکٹر گلبرک نے گزشتہ روز رانگ ارکنگ،انکروچمنٹ ،ٹرےفک بندش پر لاہورگرائمر سکول (ایل جی ایس) کو نوٹس جاری کےا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے کی وجہ سے عوام الناس پےدل چلنے کے لئے سٹرک کا استعمال کرتے ہےں جس کی وجہ سے سٹرک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آپ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے پہلے آپ کو نوٹس دیا جارہا ہے کہ فوری طور پر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا سامان مذکورہ بالا ہٹالیں تاکہ عوام الناس کو تکلیف نہ ہو اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے ۔حکم عدولی کی صورت میں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔