کراچی (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کو 6 دسمبر کو طلب کرلیا۔
کراچی کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری ہے۔دوران سماعت درخواست گزار شہاب اوست ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں کو بنا فلٹر کیے پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے، کراچی کا 80، حیدرا?باد 85، لاڑکانہ 88 اور شکار پور کا 78 فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے، سندھ کے دریاو¿ں میں اسپتالوں، صنعتوں اور میونسپلٹی کا ویسٹ ڈالا جارہا ہے، سندھ کے 29 ڈسٹرکٹس میں لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔