کراچی (ویب ڈسک) ہیکرز ملک بھر میں 600 سے زائد صارفین کے اکاو¿نٹس سے پیسے لے اڑے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق، حبیب بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے صارفین کے اکاو¿نٹس سے تقریباً 1 کروڑ روپے نکال لئے گئے ہیں۔ ہیکرز اے ٹی ایم پر ڈیوائس لگا کر صارفین کا ڈیٹا اور پاس ورڈ حاصل کر کے جعلی کارڈ میں منتقل کر دییتے ہیں اور ملک بھر میں کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا لیتے ہیں۔دوسری جانب حبیب بینک نے سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو ان معملات کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ صارفین کو ہونے والے کا نقصانات کمرشل بینک ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق، اے ٹی ایم سے اکاو¿نٹس کا صفایا کرنے کے معاملے میں بیرونی گروہ ملوث ہے۔ رقم چین سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔