تازہ تر ین

اُمراءکے کُتوں کیلئے امپورٹن خوراکیں دوسری طرف تھر میں بچوں کی ہلاکتیں 43 ہو گئیں ‘

اسلام کوٹ (خصوصی رپورٹ)تھرپارکر میں غذائی قلت و بیماریوں کے باعث ایک روز میں 6شیرخواربچے دم توڑ گئے ،دسمبر کے مہینے میں 43 ہلاک ہوئے،رواں سال کے دوران جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 516 ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھرپارکر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6بچے دم توڑ گئے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں زیرِعلاج چیلہار کا رھائشی 12 ماھ کا ثنااللہ، 16 روزہ ھریش گوتم، کلوئی کے گاوں جمعون خاصخیلی کے حسن علی کا پانچ روزہ بچے سمیت تین نومولود بچے شامل ہیں۔تمام بچوں کو تھر کے دیھی علاقوں سے تشویش ناک حالت میں مٹھی ھسپتال لایا گیا تھا۔ دریں اثنا صحرائے تھر میں سردیوں کی آمد سے غذائی قلت کے شکار بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ والدین کے مطابق کمزور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔جن کو اسپتال لایا جاتا ہے تو وہاں معیاری ادویات اور بہتر علاج کی سہولیات میسر نہیں چنانچہ بچوں کی اموات بڑھتی جا رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور اقدامات نہیں کئے گئے تو سردیوں میں بچوں کی اموات مزید بڑھ سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain