لاہور (نیا اخبار رپورٹ)پنجاب پولیس پرانی وردی (کالی شرٹ،خاکی پتلون)استعمال کریگی،فیصلہ کر لیا گیا،آئی جی مارچ کے پہلے ہفتے میں پرانی وردی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔تفصیلات کے مطابق افسروں اور جوانوں کو اولیو گرین رنگ پر تحفظات تھے،سابق آئی جی مشاق کھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد کھل کر یونیفارم کی تبدیلی کی بات شروع ہو گئی جس پر موجودہ آئی جی عارف نواز نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی رپورٹ دی کہ فیلڈ افسر اہلکار پرانی وردی پر جانا چاہتے ہیں۔ بعدازاں ایڈیشنل آئی جی فنانس نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں دوٹیمیں بنا دیں جو افسروں،جوانوں اور سول سوسائٹی سے رائے لیکر رپورٹ آئی جی کو بھجوائیں گی۔موجودہ آئی جی اولیو گرین یونیفارم کیلئے خریداکپڑا ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں ۔
