اسلام آباد(ویب ڈسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان بلاول بھٹوزرداری کے حوالے کر دی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کا 50واں یوم تاسیس،بلاول بھٹونے نئے منشور کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے50ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوامی اجتماع خطاب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان باضابطہ طور پرچیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کر دی ،اس موقع پرآصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دعاوں کے ساتھ میں آج بلاول آپ کے حوالے کرتا ہوں امید کرتا ہوں جیسے آپ نے بی بی اور مجھ سے وفا کی بلاول سے بھی کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی نے آج قیادت کی ذمہ داری مجھے دے دی ہے آج یہ میراث تیسری نسل کو منتقل ہو رہی ہے۔
