تازہ تر ین

پاکستان میں ایک ڈکٹیٹر سمیت 4سے 5 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم کو ہی آکر پکڑتے ہیں: نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں ایک ڈکٹیٹر سمیت 4سے 5 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم کو ہی آکر پکڑتے ہیں،اگر میری کسی سے نہیں بنتی تو باقی وزرائے اعظم کو کیوں نکالاگیا؟ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہناتھا کہ ہم 2013 سے اقتدا میں آئے اور دھرنے دیکھتے رہے،نہ جانے پاکستان میں کیا رواج بن گیا ہے؟لوگ دھرنے کے علاوہ بات ہی نہیں کرتے ۔لیکن ان سب کے باوجود عوام کو سہیولیات مہیا کیں،ہم نے عوام سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کاوعدہ کیا تھا ۔2013 میں 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی اور اب ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہی نہیں بلکہ بجلی وافر مقدار میں موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ پاکستان میں ایک ڈکٹیٹر سمیت 4سے 5 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم کو ہی آکر پکڑتے ہیں،میں پوچھتا ہوں کہ صرف وزیراعظم کا گلا ہی کیوں پکڑا جاتا ہے؟ کسی اور کا گلہ بھی پکڑو،پاکستان میں گزشتہ 70سال سے گھناونا مذاق ہورہا ہے۔کہا جاتا ہے کہ میری کسی سے نہیں بنتی اگر میری کسی سے نہیں بنتی تو باقی وزرائے اعظم کو کیوں نکالاگیا؟ نواز شریف نے کہاکہ نیب ریفرنس انتقام پر مبنی ہے ایسے احتساب کو نہیں مانتا،ملک میں اندھیرے پیدا کرنے والے عیش کرتے ہیں اور روشنیاں لے کر آنے والے نااہلی کا سامنا کرتے ہیں جبکہ5 ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیاناس ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں وہی ہوں جس نے پاکستان کے ایٹمی بٹن کو دبایا تھا لیکن آج میرے خاندان کا احتساب کیا جارہاہے ۔ہر چیز کاایک وقت ہوتا ہے اور وہ وقت آرہا ہے جب پاکستان میں ہر بات کھل کر سامنے آجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain