تازہ تر ین

فلم ارتھ ”2“ کی پرموشن کیلئے کاسٹ کی مارننگ شو میں شرکت

لاہور (شوبز ڈیسک)سپر سٹار اداکار و ہدایتکار شان ، حمائمہ ملک اور محب مرزا کی اپنی فلم ” ارتھ 2“ کی پرموشن کیلئے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی ۔ اس موقع پر شان نے اپنی فلم ” ارتھ 2“ کے حوالے سے میزبان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ فلم ” ارتھ 2“ میں ہر وہ رنگ شامل کیا گیا ہے جو فیملیاں دیکھنا پسند کرتی ہیں ،فلم کی عکسبندی لاہور ، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں بڑے خوبصورت انداز میں کی گئی ہے اور فلم کے ایک ایک شوٹ کو بڑی باریک بینی سے ریکارڈ کیا گیا ہے ، مجھے توقع ہے کہ یہ فلم کامیابی کے بعد ایک نیا ٹرینڈ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔اس موقع پر فلم کی ہیروئن حمائمہ ملک نے کہا کہ اداکار شان بطور ہدایتکار پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔میرا انکے ساتھ کام کرنے کے تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ۔اور فلم کی شوٹنگ کے دوران جس طرح کا بہترین ماحول ملا وہ میرے لیے یادگار ہے ۔ جب فلم کی شوٹنگ ختم ہو رہی تھی تو مجھے اسکا بڑا افسوس ہو رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شان نے ہم اداکاروں کا بہت خیال رکھا ، وہ ہمیں بڑے شوق سے اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر کھلاتے تھے اور فلم کی پوری کاسٹ انکی مہمان نوازی کی گرویدہ تھی ۔فلم ” ارتھ 2“ سال 2017ءکی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain