لاہور : ( ویب ڈیسک ) عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جب میرے بابا کا انتقال ہواتو میں کافی ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کیلئے ساتھی مل گیا۔ اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ وہ میرے دل کی دھڑکن ہے ، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ کی بہترین خصوصیات لی ہیں۔ عدنان سمیع نے مزید کہا میں اپنی بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں ، میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو اور ایسا تعلیم سے ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو اور غلط کیخلاف آواز اٹھائے۔