لاہور (نیٹ نیوز) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے جب 2012ءمیں ن لیگ چھوڑی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو مریم نواز سمیت حکمران جماعت کی جانب سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب وہ وبارہ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں مریم نواز نے انہیں ویلکم بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27مئی 2012ءکو جاوید ہاشمی کو انتہائی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’احسان فراموش آدمی ،ایک بیکار آدمی ،ایک بیمار آدمی ،ہاشمی ہاشمی ‘تاہم اب جاوید ہاشمی جب دو بارہ ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں تو مریم نواز ایک بار پھر میدان میں آ ئیں ہیں اور انہو ںنے سینئر سیاستدان کی نوازشریف کے ساتھ ملاقات کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ پیغام درج کیا کہ وہ واپس اپنے گھر آ رہے ہیں اور انہیں ویلکم بھی کہا۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن کاشف عباسی نے جاوید ہاشمی سے مریم نواز کی انہیں ٹویٹس سے متعلق سوال کیا تو سینئر سیاستدان نے کہا کہ مجھ سے متعلق ٹویٹ کے جوابات مریم نواز ہی دیں گی ،مریم نواز نے جب ٹویٹ کیے تب وہ سیاست میں آ رہی تھیں ،اس وقت وہ ن لیگ میں شامل نہیں تھیں ،مریم نواز کو جب چیزوں کا پتا چلا تو وہ آج ویلکم کر رہی ہیں۔