تازہ تر ین

میرے بچو سچائی کا دامن نہ چھوڑنا ڈاکٹر عبدالقدیر کی طلباءکو نصیحت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ آج کے طالب علم کو اپنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد زندگی کی دوڑ میں سچائی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور کبھی بھی جھوٹ کا سہارا لے کر کام نہیں کرنا چاہئے۔ میں نے جو تعلیم حاصل کی اس کو اپنے پیارے ملک پاکستان کی خدمت میں کارآمد کردیا۔ ایک انجینئر کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کو مختلف پراجیکٹس میں کام کرنا ہوتا ہے۔ اس کا عقل و فہم سے کام کرنا لازم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر قدیرنے کہا کہ وہ آج بھی روزانہ صبح قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء اور طالبات کو بھی اس کی تلقین کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے کونسل کے لائسنس کے لئے ایک انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل افراد کے لئے قوانین میں ترمیم کرکے اسانیاں پیدا کردی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain