اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کچھ لوگوں کی رائے نواز شریف سے مختلف ہے۔ لیکن نواز شریف کا ماننا ہے کہ جس طرح خاندان میں اختلافات ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح پارٹی میں بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں مسلم لیگ ن کے باخبر لوگوں سے ملا ہوں اور وہ کہتے ہیں کہ اب کسی اُمید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔80 فیصد پارٹی نواز شریف کی جارحانہ لائن ، اداروں کے خلاف، فوج کے خلاف اور عدلیہ کے خلاف لائن کو سپورٹ نہیں کر رہی ۔ 80 فیصد کا کہنا ہے کہ اگر اس ہارڈ لائن یا جارحانہ لائن کو توڑ تک پہنچایا گیا تو ایسے لوگ بھی پارٹی میں موجود ہیں جو کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں مار کھا جائے گی۔ ان کی جو سوچ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت ہو گی یہ خواب خرگوش ثابت ہو گا ۔