لاہور(ویب ڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دی ہے اور نواز شریف کی مریم کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھاکہ جاوید ہاشمی ان کے بھائی ہیں اور ان کی واپسی کا خیر مقدم کریں گی