تازہ تر ین

لندن سے وطن واپسی گھر کے بجائے کڈنی انسٹیٹیوٹ ا ٓ گئے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد بغیر آرام کئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ اعلی الصبح زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ پر پہنچے اور پہلے مرحلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میڈیکل آلات کی تنصیب پر یش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے زےر تعمےر منصوبے پر کام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہداےت کی اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلا مرحلہ وقت مقرر پرمکمل ہو۔انشاءاللہ ہماری مشترکہ کاوشےں رنگ لائےں گی اوربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے ےوم ولادت پر پوری قوم بالخصوص پنجاب کے عوام کو منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمےل کا تحفہ دےں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج لندن سے وطن واپسی پرائیرپورٹ سے سیدھا منصوبے کی سائٹ پر آیا ہوں تاکہ خود اس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے سکوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ہیلتھ کیئر کی تاریخ میں یہ منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے یہ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ صوبائی وزیر، سیکرٹری اور متعلقہ حکام اپنے دفاتر سائٹ پر منتقل کرکے کام کی خود نگرانی کریں اوراس منصوبے کو ہم نے محنت ،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے پایہ تکمےل تک پہنچانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال مےں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مفت ملے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ پر اعلی سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہو گا۔ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اوراس منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی منصوبے پر مزید محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے اور میرے دورے کے دوران بھی کام جاری رہنا چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈا سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام ہو رہا ہے جس پر میں متعلقہ افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ 20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گااوردکھی انسانیت کی خدمت میں یہ ادارہ ایک رول ماڈل بنے گا ۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعیداختر، سیکرٹری صحت، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںکاشتکاروں کے مسائل کے حل اور کرشنگ سیزن کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا مفاد مجھے بہت عزیز ہے اورکسی کو بھی کاشتکاروں کے مفادات سے نہیں کھیلنے دوں گا-انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ کرشنگ شروع نہ کرنے والی 3ملوں کو کل تک کی ڈیڈلائن دےتے ہوئے وزےراعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولےس کو ہداےت کی کہ ملیں نہ چلانے پر مینجمنٹ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورکاشتکارو ں سے گنے کے پورے وزن کی وصولی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے -انہوںنے کہا کہ کم وزن کی شکایت پر سخت کارروائی ہوگی- وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف ترکی اورلندن کے دورے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ترکی کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اورترک حکام سے اہم ملاقاتےں ہوئیں جبکہ استنبول کے مےئر سے ملاقات انتہائی سود مند رہی ۔مےئر استنبول سے ملاقات کے دوران صاف پانی پروگرام،واٹر ٹرےٹمنٹ، ٹرےفک مےنجمنٹ اورسالڈ وےسٹ مےنجمنٹ مےں تعاون پر بات چےت ہوئی اور ترکی نے ان شعبوں مےں ہر ممکن تعاون کی ےقےن دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مےری ترک قےادت اورحکام سے ان ملاقاتوں کے باعث پنجاب اورترکی کے مابےن مختلف شعبوں مےں تعاون مزید بڑھے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی کے دورہ کے دوران استنبول مےں منعقد ہونےوالی اسلامی سربراہی کانفرنس مےں بھی شرکت کا موقع ملا ہے ۔کانفرنس مےں شرکت کے موقع پر مجھے امت مسلمہ کے رہنماو¿ں سے ملاقات اور بات چےت کا موقع بھی مےسر آےا ہے۔مقبوضہ بےت المقدس کے معاملے پر منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس نہاےت کامےاب رہی ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین عام آدمی کی باوقار سواری ہے -تحریک انصاف نے اس منصوبے میں تاخیر کرا کے لاہور کے عوام سے دشمنی کی ہے -پی ٹی آئی نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر چھپے ہوئے دشمن کی طرح وار کیااور اسی جماعت کے باعث منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی -لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین نے 25 دسمبر کو چلنا تھا اور اپنا جادو جگانا تھا اور ڈیرہ گجراں سے علی پور تک روزانہ تین لاکھ لوگوں نے ٹرین پر سفر کرنا تھالیکن پی ٹی آئی نے غریب عوام سے کھلی دشمنی کی اور اس نے لاہور کے عوام کے ساتھ بھی دشمنی کی ہے -عمران نیازی نے ملک اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے – انہوںنے خیبر پختونحوا اور پشاور کے عوام کا بھی وقت برباد کیا ہے -عمران نیازی گلا پھاڑ کر کہتے تھے کہ میں میٹرو بس نہیں بنا¶ں گا اور نہ وفاق سے فنڈ لوں گا لیکن سوا چار برس کے بعد وہ ایشین بنک سے قرضہ لیکر میٹرو بنا رہے ہیں – خان صاحب نے لاہور کی میٹرو بس کو جنگلا بس کہا -ہم نے لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں اپنے وسائل سے میٹرو بس پراجیکٹ بنائے ہیں جبکہ عمران نیازی قرض لیکر میٹروبس پراجیکٹ بنانے کا سوچ رہے ہیں -میں دعا گو ہوں کہ پشاور کے عوام کے لئے میٹرو بس پراجیکٹ جلد بنے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج انجینئرنگ یونیورسٹی کے سائٹ آفس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلاءہائی کورٹ اور سپریم کورٹ گئے اور اس جماعت کے عہدیدار ولید اقبال نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی اور بعد میں پٹیشن واپس لے لی -انہوںنے کہا کہ عمران نیازی ساڑھے چار برس تو اپنے صوبے میں میٹروبس کا منصوبہ بنا نہ سکے اب چھ ماہ میں بنا لیں گے تو بڑی بات ہو گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain