لاہور (خصوصی رپورٹ) یکم نومبر سے 30 نومبر تک پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر موصول ہونے والی کالز کا ڈیٹا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں گزشتہ ماہ کے دوران ون فائیو پر 2 لاکھ 83 ہزار 614 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 2 لاکھ 16 ہزار 90 کالیں غلط ثابت ہوئیں اور صرف 24 ہزار 500 سو کالوں پر قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ 23 ہزار 2 سو 92 کالز صرف معلومات لینے کی عرض سے کی گئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2120 کالیں چوری ڈکیتی قبل موبائل چھیننے، موٹر سائیکل وکار چوری کی وارداتوں سے متعلقہ تھیں 2433 کالیں مختلف نوعیت کے لڑائی جھگڑے 972 فیملی جھگڑوں سے متعلقہ تھیں، ایک ماہ کے دوران ون فائیو پر 76 فیصد جھوٹی کالیں کی گئیں۔
