تازہ تر ین

بگ بیش لیگ واٹس کی مار دھاڑ نے تھنڈ ر کور جتوا دیا

سڈنی (اے پی پی)بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ شروع ہو گئی، شین واٹسن کی دھواں دار اننگز کی بدولت سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو افتتاحی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر جاندار آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، شین واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی بگ بیش لیگ کے ابتدائی میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ثام بلنگز 32، میڈنسن 31، ڈینل ہیوز 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، فواد احمد، نائر اور مچل میکلینا گہن نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 46 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، پیٹرسن 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، نائر 12 اور بلیزرڈ 11 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ڈینل سامز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain