کراچی(خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے شاہ سلمان ، ان عبدالعزیز نے مالی سال 2018ءکیلئے 978 ارب سعودی ریال مالیت کے بجٹ کا اعلان کر دیا ۔ مالی حجم کے اعتبار سے سعودی عرب کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا بجٹ ہے۔ موجودہ مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے مقابلے میں مالی خسارہ 89 فیصد رہا ہے ۔سال 2018ءمیں یہ مالی خسارہ 12.8 فی صد تھا۔ 2017ءکے دوران میں کل 926 ارب سعودی ریال اخراجات ہوئے ہیں جبکہ آمدن 896 ارب سعودی ریال رہی ہے ۔ اس طرح بجٹ میں خسارہ 230 ارب سعودی ریال رہا ہے ۔ آئندہ سال کے دوران میں توانائی اور پانی کی قیمتوں اور تارکین وطن پر عائد ٹیکس کی مالیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ درایں اثنا سعودی دلی عہد شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کا مقصد شہریوںکا معیار زندگی بہتر بنانا ، مالیاتی استحکام کا حصول اور شہریوں کیلئے روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
