اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہمنا جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے لودھراں سے قومی اسمبلی کی نشست پر 12 فروری کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگیکی جانچ پڑتال 5 جنوری کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا 17 جنوری کو ہو گا اور ضمنی انتخاب 12 فروری کو ہو گا۔
