اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے اسلامیات میں قادیانیوں کی تفسیر شامل کرنے کا اقدام نہایت شرمناک ہے حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سزا دے ، ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالروف ، سیکرٹری جنرل قاری عبدالوحید، مبلغ محمد طیب فاروقی، مولانا خلیق الرحمن، مولانا محمد وسیم و دیگر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جیسے ادارے میں قادیانیوں کی تفسیر شامل کرنے پر تشویش ہے۔ ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ایک سازش کے تحت قادیانی تفسیر کو نصاب میں شامل کیا گیا اور طلباءو طالبات کے ذہن خراب کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس تفسیر کو نصاب سے خارج کیا جائے، اگر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
