اسلام آباد (ویب ڈیسک)اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آو¿ٹ کردیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاٹا اصلاحات بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم، آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے ا?غاز پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پھر فاٹا اصلاحات بل ایوان میں نہیں لائی، اس لیے ایوان میں بیٹھنے سے بہتر ہے ہم لابی میں بیٹھیں‘۔خورشید شاہ نے ایوان سے واک ا?و¿ٹ کا اعلان کیا تو تمام اپوزیشن اراکین قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں اجلاس سے واک ا?و¿ٹ کرگئے۔بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔