لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار ہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہو گئی ، گلوکارہ نے احمد بٹ سے جھگڑے کے بعد خلع کےلئے درخواست بھی دائر کر رکھی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پروڈیوسر سخی سرور ، جونا بٹ ، ملک احسان کی جانب سے گلوکارہ حمیر اارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح کےلئے کئی دنوں سے کوششیں جاری تھیں جس میں وہ بالآکر کامیاب ہو گئے ۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں نے دونوں سے آئندہ نہ جھگڑنے کے حلف نامہ بھی لیا ۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھاکہ بیٹے کےلئے اپنے شوہر احمد بٹ کو ایک اور موقع دے رہی ہوں ۔ یاد رہے کہ حمیر اارشد نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد خلع کے لئے بھی درخواست کر رکھی تھی جبکہ جھگڑے پر معاملہ تھانے میں بھی پہنچ گیا تھا۔