اسلام آباد (ویب ڈیسک)پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 8 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ 8 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف گراﺅنڈز پر کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ 8 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اسی روز لاہور جمخانہ باغ جناح گراﺅنڈ پر دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان گوجرانوالہ جبکہ تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 11 جنوری کو ا?رام کا دن ہو گا، 12 جنوری کو عجمان گراﺅنڈ پر پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ایم سی سی عجمان گراﺅنڈ پر دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 13 جنوری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 14 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ سری لنکا کےخلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، 15 جنوری کو بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 16 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
