تازہ تر ین

معروف کر کڑسچن ٹنڈولکر بارے افسوسناک خبر

نئی دہلی(صباح نیوز) کرکٹ کے میدان میں حریف بولرز کو اپنی بیٹنگ سے خاموش کرانے والے بھارتی اسٹار بلے باز راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں خاموش کھڑے رہ گئے، اپوزیشن نے انہیں بولنے نہیں دیا مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ اسٹار اور رکن پارلیمنٹ سچن ٹنڈولکر ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریرمیں بھارت میں کھیلوں کے مستقبل پر تحریک پیش کرنا چاہتے تھے، جس میں توقع تھی کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے سینٹرل ہیلتھ گارنٹی اسکیم اور کھیلوں کو اسکول نصاب کا حصہ بنانے سمیت دیرینہ حل طلب ایشوز پر بات کرتے۔تاہم اس دوران کانگریسی ارکان نے احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی، اپوزیشن ارکان سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر الزامات لگانے پر وزیراعظم نریندرا مودی سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے۔ٹنڈولکر10منٹ تک اپنی نشست پرخاموش کھڑے رہے جبکہ اپوزیشن نعرے لگاتی رہی۔چیئرمین وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن ارکان سے درخواست کی کہ ٹنڈولکر کو بات کرنے دی جائے، قوم راجیہ سبھا میں اِس شورشرابے کو دیکھ رہی ہے لیکن کارنگریسی ارکان نے ان کی بات پر کان نہ دھرے اور شور مچاتے رہے۔بھارتی لیجنڈ اور بھارت رتن کا اعزاز رکھنے والے ٹنڈولکر کو بات کرنے کا موقع نہ ملا اور چیئرمین کو اجلاس آج تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain