نئی دہلی (ویب ڈیسک)دہلی حکومت نے دھند کو ختم کرنے کے لئے آزمائشی طور پر اینٹی اسموگ گن کا تجربہ کیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ تجربے میں کامیابی کی صورت میں اسے شہر بھر میں کیا جائے گا۔دہلی کے علاقے آنند بہار میں اینٹی اسموگ گن کے ذریعے فضا میں پانی کا اسپرے کیا گیا تاکہ فضا میں موجود آلودگی اور نمی کو کم کیا جاسکے۔اس سے قبل اس قسم کا تجربہ چین نے کیا تھا تاہم اسے بہت کم کامیابی حاصل ہوئی جب کہ چینی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر طویل المدت وقت تک اینٹی اسموگ گن کا استعمال کیا جائے تو فضا میں موجود آلودگی کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔