لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے نیا پیشہ اپنا لیا ہے۔اوپننگ بلے باز نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں سنچری سکور کرکے ملکی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے فخر زمان کی فارم تو زیاد ہ اچھی نہیں جارہی لیکن پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو اب بھی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔قومی ٹیم کا اگلا پڑا نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر فخر زمان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی کمپنی کے اشتہار کے لیے بس ڈرائیور کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں ،سوشل میڈیا صارفین ان کے اس روپ پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔
