اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے رانا افضل سے حلف لیا، اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علالت کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ملکی خزانہ کے معاملات چلانے کیلئے وزارت خزانہ کا عہدے خالی پڑا تھا جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد سے منتخب لیگی رکن قومی اسمبلی رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ کاقلمدان دینے کا اعلان کیا تھا، آج رانا افضل نے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لے لیا۔