لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نوازشریف کو عوامی رابطہ مہم کی انچارج بنانے کافیصلہ کرلیا ہے اور وہ تمام معاملات کی نگرانی کریں گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اپنی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سے ن لیگ کے سوشل میڈیا ماہرین ماہانہ رپورٹس بھجوائیں گے۔