تازہ تر ین

جہانگیر ترین کے بعد عمران خان کے قریبی ساتھی کیخلاف شکنجہ تیار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پاناما برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم 435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو فوری طورپر انکوائری کا حکم دیا ہے اور اس سلسلہ میں کسی دبا اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا،پانا ما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں میں سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف جن کی گرین ڈیل مینجمنٹ ، گرین وڈ انویسٹر ، شاہد عبداللہ اور شایان عبداللہ کی گرین وڈ انویسٹر، شیرین انو یسٹمنٹ ، گرینڈ ڈیل مینجمنٹ ، عثمان یوسف کی میل بارو، امیر عبداللہ کی 6کمپنیاں جبکہ علیم خان کی آف شور کمپنی ایچ ای ایکس اے ایم جو کہ 2004 میں بنائی گئی تھی اور اس کو برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کرایا گیا تھا شامل ہیں ، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے 435 پاکستانیوں کی پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم آف شور کمپنیوں کی انکوائری کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں خصوصا ایف بی آر ،ا سٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے سے بھی ان کمپنیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ، دریں اثنا نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کے 1138 بد عنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، ان مقدمات کی جلد سماعت کے لئے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جائیں تاکہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی 900 ارب روپے کی خطیر رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جا سکے ، اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain