پھول نگر (خصوصی رپورٹ) گھریلو ناچاقی پر بیٹی نے باپ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ سرائے مغل میں ماریہ بی بی جو کہ طلاق شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی‘ باپ وزیر علی اکثر باہر جانے کی وجہ سے ناراض ہوتا تھا جس پر ماریہ نے طیش میں آ کر اپنے سگے باپ وزیر علی پر پسٹل کے فائر کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ اہل محلہ نے ماریہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور شدید زخمی وزیر علی کو لاہور ریفر کر دیا۔