اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کو خزانہ اور اقتصادی امور کے لئے وزیر اعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا۔ بدھ کو عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر تقرر کیا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے سے متعلق پارٹی کی پالیسی کو آگے چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔