تازہ تر ین

انا ہزارے کامودی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

نئی دہلی(نیا اخبار رپورٹ) بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 23 مارچ سے دہلی میں بدعنوانی کیخلاف اورکسانوں کی پریشانیوں کواٹھانے کیلئے انشن کرینگے اور جیل بھرو آندولن چلائین گے۔اناہزارے نے بھارتیہ کسان یونین کی راشٹریہ کسان مہا پنچایت میں کہا کہ آج ملک بھر میں کسان بدحال ہیں، ملک میں کسانوں کی خودکشی کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، حکومت نے کسانوں کے فائدہ کیلئے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ نہیں کیا، مرکز کی مودی حکومت کو انہوں نے کئی مرتبہ خط بھی لکھا مگر کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو موقع دینے کیلئے وہ ساڑھے تین سالوں تک کچھ نہیں بولے لیکن سرکار کو کسان کی نہیں صنعت کاروں کی فکر ہے، اس نے لوک پال کو کمزور کر دیا ہے، مودی جو قدم اٹھا رہے ہیں اس سے جمہوریت خطرے میں اور وہ ملک کو حکم شاہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain