جہلم (نیا اخبار رپورٹ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں 4گھنٹے تک بجلی بند رہی جس پر عابد شیر علی نے واپڈا ملازمین کو کہا کہ میڈیا بریکنگ نیوز تیار کررہا ہے جلدی سے بجلی آن کرو تفیصلات کے مطابق بدھ کے روز عابد شیر علی جہلم کی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن رہے تھے تو اس دوران 4گھنٹے تک بجلی کا بریک ڈا¶ن رہا جس پر عابد شیر علی غصے میں آپے سے باہر ہوگئے اور اپڈا ملازمین پر برس پڑے کہ میڈیا بریکنگ نیوز تیار کررہا ہے جلدی سے بجلی آن کرو