لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کی ضمانت اور شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ضمانت منظور ہونے پر جہاں عمران خان خوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ خان کا ڈائیلاگ دُہرایا ہے وہیں مریم نواز نے اپنے ناخوشگوار رد عمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں لاڈلہ قرار دیا اور لکھا کہ ’لاڈلے کی ضمانت نہیں ہو گی تو اور کس کی ہوگی‘؟